پنجاب بھر میں دھند ، حدنگاہ صفر،پروازوں کاشیڈول بھی متاثر

شائع 17 دسمبر 2019 05:30am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ قومی شاہراہ پر دھند کے باعث حد نگاہ  صفر تک پہنچ گئی، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے لگا۔

سردی نے پنجاب بھر کو ٹھنڈا ٹھار کردیا ہے، آسمان پر بادلوں کا بھی بسیرا ہے، سورج کی بادلوں سے باہر آنے کی کوشش بھی ناکام ہی رہتی ہے جس کے باعث دھند بھی بڑھتی ہی جارہی ہے۔

موہلنوال، مراکا، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر اور پتوکی میں رات اور صبح کے وقت شدید دھنے کے ڈیرے رہے۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی اور موٹروے ایم 2لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک  شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

 شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہورہا ہے، بیشتر پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب میں برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Read Comments