کراچی:آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا درجہ حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
ٹاس کے اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے ، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارنتے کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے عثمان شنواری کی جگہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔
کراچی 10سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے،پاکستان نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر41 میں سے صرف 2 ٹیسٹ میچ ہارا جبکہ قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں 21 میچز میں فتوحات حاصل کیں۔