پاکستان کو شام یا عراق نہیں بننے دیں گے،طاہر اشرفی

شائع 09 مارچ 2016 02:06pm

اسلام آباد:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثاراپنے خول سے باہرنکلیں۔ بتائیں محفوظ اسلام آبادکہاں ہے ؟؟؟ حقوق نسواں بل کی بعض شقیں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ ہمارا سارا معاشرہ زن مرید ہے۔

اسلام آباد میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہراشرفی نے کہاکہ مولانا عبدالحمید پرقاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کل تک گرفتارنہ ہوئے تو جمعہ کو یوم احتجاج منائیں گے۔ کنونشن سنٹرمیں پانچ ہزارافراد اکھٹے کرسکتے ہیں تودھرنا کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔ پاکستان میں آٹھ ہزارعلماء کوشہیدکیا گیا۔ اسلام آباد میں ڈیڑھ سال کے دوران چھتیس علماء کی لاشیں اٹھائیں، ان کے قاتل کیوں گرفتارنہیں ہوئے۔ امن کا جواب گولی سے دیا جائے گا توہم کہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی جرائت نہیں ہوسکتی۔ پاکستان کو شام یا عراق نہیں بننے دیں گے۔ وزیرداخلہ بتائیں کہاں اسلام آباد محفوظ ہے۔ یہاں علماء کے ساتھ پولیس والے بھی محفوظ نہیں۔ چوہدری نثاراپنے خول سے باہرنکلیں، قاتلوں اوردہشتگردوں کوگرفتارکریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل کی بعض شقیں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ خواتین پر تشدد کی حمایت اسلام نہیں کرتا، بلکہ اس سے روکنے کی تنبیہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا سارا معاشرہ زن مرید ہے۔

Read Comments