Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے سول اسپتال میں زیرعلاج سینٹرل جیل کا قیدی انتقال کرگیا۔ ملزم منظورشاہ کو ملیرسٹی پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔سول اسپتال کراچی کے میڈیکو لیگل آفسر ڈاکٹر قرارعباسی کے مطابق منظورشاہ کو سرمیں چوٹ لگنے کے باعث چھ مارچ کی رات اسپتال لایا گیا تھا۔منظورکا آپریشن ہوا اور اسکے بعد وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھا جہاں آج صبح اسکا انتقال ہوگیا۔منظور کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ منظورکوجیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ تشدد کے نشانات بھی پیروں پر واضح ہیں۔ ایم ایل او کے مطابق منظور کی لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔سینٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کے مطابق ملزم منظور کو ملیرسٹی پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ملزم بائیس فروری کو جیل منتقل ہوا،چھ مارچ کی رات منظور کے سرمیں شدید درد کے باعث سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کراچی:کراچی کے سول اسپتال میں زیرعلاج سینٹرل جیل کا قیدی انتقال کرگیا۔ ملزم منظورشاہ کو ملیرسٹی پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
سول اسپتال کراچی کے میڈیکو لیگل آفسر ڈاکٹر قرارعباسی کے مطابق منظورشاہ کو سرمیں چوٹ لگنے کے باعث چھ مارچ کی رات اسپتال لایا گیا تھا۔منظورکا آپریشن ہوا اور اسکے بعد وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھا جہاں آج صبح اسکا انتقال ہوگیا۔منظور کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ منظورکوجیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ تشدد کے نشانات بھی پیروں پر واضح ہیں۔
ایم ایل او کے مطابق منظور کی لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا۔سینٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کے مطابق ملزم منظور کو ملیرسٹی پولیس نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ملزم بائیس فروری کو جیل منتقل ہوا،چھ مارچ کی رات منظور کے سرمیں شدید درد کے باعث سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔