سبی:سیکورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک

شائع 09 مارچ 2016 04:48pm

سبی:سبی کے علاقے سنگان میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں کالعدم بی ایل اے ترجمان سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، آپریشن میں دو سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

سبی کے علاقے سنگان میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔یہ آپریشن علاقے میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ماراگیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے بی ایل اے ترجمان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

کارروائی میں چار دیگر دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔آپریشن میں دو سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا،
سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

Read Comments