Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹھٹھرتی سردی کا بسیرا ہے، دھند نے بھی صوبے میں گھر کر لیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
پنجاب بھر میں سرد موسم چھایا ہے، دن بھر آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے، دھند نے بھی میدانی علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، شہریوں کو دوران سفر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دھند کے باعث رات کو بند کی گئی موٹروے کو صبح حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث ٹرینوں کا شیڈول اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔
فیصل آباد، پتوکی، اوکاڑہ، بہاولپور، سیالکوٹ اور حافظ آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی شدید سردی اور دھند کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے بالائی اورمیدانی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔