Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاورمیں بجلی کے تار لگانے پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے،پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی۔پشاورمیں تھانہ چمکنی کی حدود میں واپڈا اہلکار بجلی کے تار لگانے کے لیے پہنچے جس پر علاقہ مکینوں سے تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،علاقہ کئی گھٹنوں گولیوں کی تر تراہٹ سے گونجتا رہا۔فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کے چار افراد جاں بحق ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پشاور:پشاورمیں بجلی کے تار لگانے پر دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے،پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی۔
پشاورمیں تھانہ چمکنی کی حدود میں واپڈا اہلکار بجلی کے تار لگانے کے لیے پہنچے جس پر علاقہ مکینوں سے تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،علاقہ کئی گھٹنوں گولیوں کی تر تراہٹ سے گونجتا رہا۔فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کے چار افراد جاں بحق ہوئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔