بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملے، ایرانی القدس فورس کے سربراہ سمیت 8افراد ہلاک
بغداد:عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق،بغدادایئرپورٹ پرداغےگئے3راکٹ کارگوہال کے قریب گرے،راکٹ حملوں سے خصوصی مہمانوں کو کولانےوالی 2گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ راکٹ حملہ امریکی اتحادی افواج کےاڈےکے قریب ہوا۔
خبرایجنسی کے مطابق،راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8 افراد مارے گئے ، مرنے والوں میں ایرانی القدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سیلمانی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عراقی ملیشیا کمانڈرابومہدی لمہندس بھی راکٹ حملوں میں مارے گئے۔
دوسری جانب واشنگٹن میں پینٹاگون نے بھی ایرانی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر قاسم سلیمانی کو ہلاک کیاگیا،یہ کارروائی ایران کو مستقبل میں حملوں سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبغدادایئرپورٹ پرحملےمیں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کےبعدامریکی پرچم ٹویٹ بھی کیا۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 3, 2020
