لوگ بار بار دھاندلی کا ایشو چھوڑے کیلئے کہتے ہیں،عمران خان

شائع 09 مارچ 2016 06:02pm

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ لوگ انہیں بار بار دھاندلی کا ایشو چھوڑنے کیلئے کہتے ہیں۔ لیکن یہ ہو نہیں سکتا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بلوچستان میں یار محمد رند کے حلقے میں ہونے والے ضمنی الیکشن فوج کی زیر نگرانی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لوگ انہیں بار بار دھاندلی کا ایشو چھوڑنے کا کہتے ہیں لیکن یہ ہو نہیں سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ دھاندلی کرکے ن لیگ کو جتوایا گیا۔ تحریک انصاف صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے میں بھی اٹھائیس ہزار ووٹس کا معاملہ،فارم چودہ اور پندرہ مسنگ ہیں۔

Read Comments