Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کہتے ہیں بھارت کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا دفاعی بجٹ بڑھاتا جا رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی ریسرچ کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔ آئندہ بجٹ میں ریسرچ کا بجٹ 0.29 سے بڑھا کر 0.5 فیصد تک لے جائیں گے، بھارت کو کوئی خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا دفاعی بجٹ بڑھاتا جا رہا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا اجلاس چودہ سال بعد اسلام آباد میں ہوا۔جس میں تمام اداروں کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔پاکستان کی ڈیفینس کی ٹیکنالوجی کو بیرون ممالک میں بھی سراہا جا رہا ہے۔
اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کہتے ہیں بھارت کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا دفاعی بجٹ بڑھاتا جا رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی ریسرچ کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔ آئندہ بجٹ میں ریسرچ کا بجٹ 0.29 سے بڑھا کر 0.5 فیصد تک لے جائیں گے، بھارت کو کوئی خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا دفاعی بجٹ بڑھاتا جا رہا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا اجلاس چودہ سال بعد اسلام آباد میں ہوا۔جس میں تمام اداروں کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔پاکستان کی ڈیفینس کی ٹیکنالوجی کو بیرون ممالک میں بھی سراہا جا رہا ہے۔