بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب میزائل حملہ

شائع 04 جنوری 2020 07:28pm

عرقی دارالحکومت بغداد میں گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مقام سے داغے گئے دونوں میزائل امریکی سفارتخانے کے قریب گرے ۔جس کے بعد امریکی سفارتخانے کو جانیوالی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کردی گئی ہے۔

شمالی بغداد میں بالاد ایئربیس پر بھی مارٹر شیل داغے گئے ۔جس کے نتیجے میں تین عراقی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق بالاد ایئربیس پر امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔

Read Comments