سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی صدر کو فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 11:05am

ریاض:سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عراقی صدرڈاکٹر برہم صالح  کو ٹیلی فون کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نےعراقی صدرسے ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں شاہ سلمان نے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پرزوردیا۔

 سعودی شاہ سلمان نے عراق کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب عراقی صدر نےشاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا اور شاہ سلمان سے عراق کی سلامتی میں دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔

Read Comments