کراچی میں رینجرز کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے،حمزہ شہباز

شائع 09 مارچ 2016 06:16pm

وزیر آباد:مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے اور وہاں کی روشنیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام سے جھوٹ بولتے رہے لیکن عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

حمزہ شہباز نے این اے ایک سو ایک کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں وزیر آباد کے قریب ہیڈ خانکی، بڑا پنڈ اور منچر چٹھہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نون لیگ پر اعتماد کرتے ہیں جس کے باعث نواز شریف نے ڈھائی سال میں ملک میں ترقی کے جال بچھا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے اور وہاں کی روشنیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک سو چھبیس دن تک کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام سے جھوٹ بولتے رہے کہ نون لیگ کی حکومت دھاندلی کی وجہ سے وجود میں آئی ہے، مگر وہ اور ان کے ساتھی عدالتوں میں دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کرسکے۔

Read Comments