Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تہران:امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی تہران پہنچا دیاگیا،منگل کو آبائی علاقے کرمان میں تدفین ہوگی۔
امریکی حملےمیں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایرانی شہر اہوازپہنچادی گئی۔
سپہ سالارجنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کےجنازوں کا استقبال کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سوگواراوراعلی سول و فوجی عہدیدارموجود تھے۔
جلوس جنازہ میں موجود ہزاروں سوگوارعراق اور ایران کے قومی پرچم اورجاں بحق افراد کی تصاویر تھامےہوئے تھے،مظاہرین نے امریکا اوراسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق،جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین منگل کے روز ان کے آبائی شہرکرمان میں کی جائے گی۔
ایران کی جانب سے جنرل قاسم کی موت پر 3روزہ سوگ ہےجبکہ امریکا سے بدلہ لینے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز ایران میں پہلی مرتبہ سرخ جھنڈا بھی لہرایا گیا۔