برطانیہ نے 2جدید جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیئے

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020 11:06am

لندن :برطانیہ نے 2جدید جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیئے ہیں جو آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہازوں کی حفاظت کریں گے۔

برطانیہ کو بھی جنگ کا خدشہ ستانے لگا، برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجی قوت بڑھانا شروع کردی،جدید ترین جنگی جہازوں ایچ ایم ایس مونٹروز اور ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کو روانہ کردیا گیا،یہ جہاز آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہازوں کی حفاظت کریں گے۔

برطانوی جوہری آبدوز پہلے ہی علاقے میں موجود ہے جو ایک ہزار پونڈ وزنی ٹوماہاک میزائلوں سے لیس ہے۔

عراق میں موجود 400سے زیاد ہ برطانوی فوجیوں کو فوری طور پر امریکا کے زیرکنٹرول بڑے فوجی اڈوں پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، ان فوجیوں کو بھاری ہتھیار بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

ادھر امریکا سے مشرق وسطیٰ میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے امریکی فوجیوں کے لیے ساز و سامان بھجوایا جارہا ہے۔

Read Comments