Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
امریکی صدر کی جانب سےثقافتی مقامات پرحملےکی دھمکی کےجواب میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نےردعمل دیتےہوئے کہاہےکہ امریکی صدرکویہ نہیں معلوم کہ ثقافتی ورثےاورشہری تنصیبات کوعالمی قوانین کا تحفظ حاصل ہے۔ٹرمپ اگرقانون کی کوئی کتاب ہی کھول کردیکھ لیتےتو انہیں پتا چل جاتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نےکہاکہ جنرل قاسم کی موت پرعراق میں ہونےوالےامریکامخالف مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اب خطے سےامریکا کی شیطانی موجودگی کے خاتمے کا عمل شروع ہوگیا۔