امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عراق پر کڑی پابندیاں لگانے کی دھمکی
واشنگٹن:عراقی پارلیمنٹ کے اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر کڑی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔
عراقی پارلیمنٹ کے اقدام پر امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کو عراق سے نکالنے کی کوشش کی گئی تو سخت ترین پابندیاں لگادیں گے،وہ پابندیوں ایسی ہوں گی جس کا سامنا عراق نے آج تک نہیں کیا ہوگا۔
امریکی صدر نے ممکنہ ایرانی حملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکیوں کو یا کسی اہداف کو نشانہ بنایا تو فوری جواب دیں گے، ہماری جوابی کارروائی بھرپور اور غیرمتناسب ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی کام کے لیے امریکی کانگریس کو بتانا ضروری نہیں مگر پھر بھی بتاتا ہوں۔
These Media Posts will serve as notification to the United States Congress that should Iran strike any U.S. person or target, the United States will quickly & fully strike back, & perhaps in a disproportionate manner. Such legal notice is not required, but is given nevertheless!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020
