Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
تہران میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ساتھیوں کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کردی گئی۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں جنرل قاسم سلیمانی اوران کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ کی امامت سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کی،انہوں نے رقت آمیز دعا بھی کرائی ۔
نماز جنازہ میں ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اعلیٰ حکومتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،لاکھوں افراد بھی نمازجنازہ میں شریک تھے،شرکا ءنے امریکامردہ باد کے نعرےبھی لگائے۔
اس موقع پر سوگواران شدت غم سے نڈھال نظرآئے،عوام نے شہداء کی میتوں کو اشکبار آنکھوں سے الوداع کیا۔
میتیں ایرانی پرچم میں لپیٹی گئیں تھیں اس سے قبل اہوازاور مشہد میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی، جنرل قاسم کی تدفین کل ان کے آبائی علاقے کرمان میں ہوگی۔