Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ ان کےوالدکی موت سےامریکااوراسرائیل کے تاریک دنوں کی شروعات ہوگئی۔جنرل قاسم کی موت سے امریکا کے خلاف مزاحمت کومزیدتقویت ملے گی۔نماز جنازہ کےموقع پرتہران یونیورسٹی میں خطاب اورمیڈیاسےگفتگومیں زینب سلیمانی نےکہاکہ ایران اور عراق کا اتحادتوڑنے کےلئےٹرمپ کی شیطانی سازش ناکام ہوگئی۔جنرل قاسم کی شہادت ناصرف دونوں ملکوں کے بے مثال اتحادکاباعث ہوگی بلکہ امریکاکےخلاف نفرت میں اضافےکاسبب بھی ہوگی۔ امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے زینب قاسم نے کہا کہ دیوانے ٹرمپ، آپ بے وقوفی کی علامت ہو اورعالمی صہیونیت کےہاتھوں میں کھلونابن چکےہو۔صدر ٹرمپ!آپ یہ مت سمجھناکہ جنرل قاسم کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔ان کی شہادت نےتوہم سب کوایک بار پھرسےزندہ کردیا ہے۔اصل میں تو آپ کے اندر اتنی جرات ہی نہیں تھی کہ جنرل قاسم کاآمناسامناکرسکو۔اسی لیےآپ نے انہیں میزائل حملے میں شہید کردیا۔
جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ ان کےوالدکی موت سےامریکااوراسرائیل کے تاریک دنوں کی شروعات ہوگئی۔جنرل قاسم کی موت سے امریکا کے خلاف مزاحمت کومزیدتقویت ملے گی۔
نماز جنازہ کےموقع پرتہران یونیورسٹی میں خطاب اورمیڈیاسےگفتگومیں زینب سلیمانی نےکہاکہ ایران اور عراق کا اتحادتوڑنے کےلئےٹرمپ کی شیطانی سازش ناکام ہوگئی۔جنرل قاسم کی شہادت ناصرف دونوں ملکوں کے بے مثال اتحادکاباعث ہوگی بلکہ امریکاکےخلاف نفرت میں اضافےکاسبب بھی ہوگی۔
امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے زینب قاسم نے کہا کہ دیوانے ٹرمپ، آپ بے وقوفی کی علامت ہو اورعالمی صہیونیت کےہاتھوں میں کھلونابن چکےہو۔صدر ٹرمپ!آپ یہ مت سمجھناکہ جنرل قاسم کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔ان کی شہادت نےتوہم سب کوایک بار پھرسےزندہ کردیا ہے۔اصل میں تو آپ کے اندر اتنی جرات ہی نہیں تھی کہ جنرل قاسم کاآمناسامناکرسکو۔اسی لیےآپ نے انہیں میزائل حملے میں شہید کردیا۔