کراچی کےنامزدمئیروسیم اخترکاآج سےصفائی مہم کااعلان

شائع 10 مارچ 2016 05:00am

کراچی :کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے آج سے صفائی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ شہر میں گندگی کا حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، شہری اداروں سے تعاون کی اپیل بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شہرقائد میں گندگی کا جوحال ہے کسی سے ڈھکا چھپانہیں سندھ حکومت نہیں چاہتی کراچی کے عوام کو ترقی ملے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی مدعوکیاتھا پر ہمیں کراچی کو صاف کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سات سال سے کراچی کچرے کا ڈھیربناہوا ہے جس کی صفائی کیلئے ہم مشینری کو کرائے پر لیکر کام شروع کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نوے گاڑیاں بلال ہاو¿س کے سامنے کھڑی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سندھ حکومت بتائے وہاں کونسا کچرا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے آج صبح نوبجے سے صفائی مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read Comments