سخت بھوک لگی ہو اور سامنے مزیدار کھانا رکھا ہو اوراس کے ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی کولڈ ڈرنک بھی ہو تو کیا ہی بات ہے۔سخت گرمی میں ٹھنڈی کولڈ ڈرنک جتنی راحت بخشتی ہے لیکن صحت کے لیے یہ اتنی ہی نقصان دہ بھی ہوتی ہے۔
کاربونیٹڈ ڈرنکس جن کو عام زبان میں سافٹ ڈرنکس کہا جاتا ہے ،صحت کے لیے با لکل بھی فائدہ مند نہیں ہوتی ہیں۔اس بات کی تصدیق ماہرین ہمیشہ ہی کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب کی بار ان کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس انسانی صحت کی کھلی دشمن ہیں۔ لوگوں کو ایسی ڈرنکس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
سافٹ ڈرنکس کتنی نقصان دہ ہیں اور کتنے منٹوں میں یہ ڈرنکس انسانی جسم میں اپنا کیا اثر کرتی ہیں، آئیے جانتے ہیں۔۔
٭ پہلے دس منٹ
کیا آپ جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنک کے ایک گلاس میں دس چمچ شوگر شامل ہوتی ہے؟ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس میں فاسفورس ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سافٹ ڈرنک میں ایک مخصوص ذائقہ بن جاتا ہے۔
٭ بیس منٹ بعد
سافٹ ڈرنک پینے کے بعد انسانی جسم کا شوگر لیول بڑھ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے شوگر نقصان دہ فیٹس(چکنائی)میں تبدیل ہوجاتی ہے اور جگر میں جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
٭ چالیس منٹ بعد
سافٹ ڈرنک پینے کے چالیس منٹ بعد ڈرنک میں موجود تمام کیفین انسانی جسم میںاچھی طرح جذب ہوجاتا ہے۔جس کی وجہ سے خون کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے اور جگر ضرورت سے زیادہ شوگر خون میں چھوڑنے لگتا ہے۔
٭ پینتالیس منٹ بعد
سافٹ ڈرنک پینے کے پینتالیس منٹ بعد آپ کے جسم سے انرجی بنانے والے انزئمز سست پڑنے شروع ہوجاتے ہیں اور آپ بغیر کسی وجہ سے تھکن محسوس کرنے لگتے ہیں۔
٭ پچاس منٹ بعد
انسانی جسم میں موجود کلیشم، زنک، میگنیشم اور فاسفورس ایسڈ کھانا ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن سافٹ ڈرنک پینے کے بعد شوگر لیول اتنا زیادہ بڑھ جاتا ہے کہ یہ تمام چیزیں سست پڑ جاتی ہیں اور کھانا بھی دیر سے ہضم ہوتا ہے۔
٭ ساٹھ منٹ بعد
ساٹھ منٹ بعد سافٹ ڈرنک کا سارا کیفین انسانی جسم میں موجود کیلشیم ، میگنیشم اور زنک پر قابض ہوجاتا ہے اور انسانی ہڈیوں پر اپنا اثر دیکھانا شروع کردیتا ہے۔ جس کے باعث ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔
٭ ایک گھنٹے بعد
سافٹ ڈرنک پینے کے ایک گھنٹے بعد ڈرنک میں موجود تمام شوگر آپ کے جسم میں پھیل جاتی ہے اور پھر اچانک سے آپ مختلف موڈ سونگز کا شکار ہوجاتے ہیں۔یہ سب اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ جسم میں موجودسارا پانی اور غذائیت ختم ہونے لگتی ہے اور جسم کو صحیح طرح سے حرکت کرنے کے لیے عذائیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔جسم میں سے پانی اور غذائیت کا ختم ہونا ذیابطیس ہونے کی خطرہ بڑھا دیتا ہے۔