جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں بھگدڑ مچنے سے 40افراد جاں بحق

شائع 07 جنوری 2020 01:35pm

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ واقعہ میں دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

عراق میں امریکی حملےمیں ہلاک ہونےوالےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ان کےآبائی شہر کرمان میں بھی ادا کی گئی۔

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔اس دوران جنازے کےجلوس میں بھگدڑ مچنے اوردم گھٹنےسے اب تک 40شرکاجاں بحق اور دوسو سےزائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کواسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہےجس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read Comments