Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ریاض:وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانروا کے عشائیے میں شرکت کی۔ تقریب میں دیگر ملکوں کے سربراہ اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف آج نارتھ تھنڈر مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف کا عشائیے میں پہنچنے پر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پرتپاک استقبال کیا۔ اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کے ساتھ جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔ نوازشریف اور جنرل راحیل شریف جب تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو شاہ سعود ائرپورٹ پر سعودی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا نے دی تھی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے، جس میں پاکستان سمیت اکیس ملکوں کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔سعودی فرماں روا پہلے ہی مشقوں کا معائنہ اور فوجیوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔نارتھ تھنڈر مشقیں اسلامی فوجی اتحاد اور خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور ان کا بنیادی مقصد خطے کے استحکام، امن کے قیام سمیت جنگجووٴں سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر موثر کارروائیاں کرنا ہے۔
ریاض:وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی فرمانروا کے عشائیے میں شرکت کی۔ تقریب میں دیگر ملکوں کے سربراہ اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف آج نارتھ تھنڈر مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا عشائیے میں پہنچنے پر سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پرتپاک استقبال کیا۔ اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم کے ساتھ جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔ نوازشریف اور جنرل راحیل شریف جب تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو شاہ سعود ائرپورٹ پر سعودی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرماں روا نے دی تھی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے، جس میں پاکستان سمیت اکیس ملکوں کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔سعودی فرماں روا پہلے ہی مشقوں کا معائنہ اور فوجیوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔نارتھ تھنڈر مشقیں اسلامی فوجی اتحاد اور خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور ان کا بنیادی مقصد خطے کے استحکام، امن کے قیام سمیت جنگجووٴں سے نمٹنے کیلئے متحد ہو کر موثر کارروائیاں کرنا ہے۔