Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
امریکی صدر کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے اب کانگریس سے اجازت لینا ہوگی، امریکی ایوان نمائندگان نےڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قراردادمنظورکرلی۔
قرارداد کے حق میں 224اور مخالفت میں 194ووٹ پڑے،ووٹنگ کے دوران حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے 3ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی جبکہ 8 ڈیموکریٹس نے مخالفت کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد آئندہ ہفتے سینیٹ میں پیش کی جائے گی، جہاں منظوری کے بعد جنگ کی صورت میں ٹرمپ کو کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ہوگی۔