Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
امریکا نے ایران پرنئی معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ایران پر پابندیاں معاشیات، پیداواری شعبے، کان کنی اور ٹیکسٹائل کی صنعت پر لگائی گئی ہیں۔وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران پرنئی اقتصادی پابندیاں عائدکرنےکااعلان کرتےہوئےکہاکہ ہمارے پاس ایک خطرناک خطرے سے متعلق مخصوص معلومات موجود تھیں اوران میں امریکی سفارت خانوں پر حملے بھی شامل تھے۔ امریکی وزیرخزانہ اسٹیو منوچن نےکہاکہ پابندیاں ایران کی عالمی دہشتگردی کی سرگرمیوں کوروکنےکےلئے لگائی گئی ہیں۔نئی پابندیاں ایران کی تعمیراتی، مینوفیکچرنگ اورکان کنی کی صنعتوں کو متاثر کریں گی۔ان پابندیوں کا ہدف ایران کی داخلی سلامتی کا ڈھانچہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں ایران کو دنیا میں دہشتگردی کا سب سے بڑا حمایتی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایرانی حکومت اپنے طرز عمل کو تبدیل نہیں کرتی ہم ان کی دھمکیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔امریکی صدر نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت ایران چار امریکی سفارتخانوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے چند دن قبل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے مظاہرین کے پیچھے بھی ایران تھا۔
امریکا نے ایران پرنئی معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ایران پر پابندیاں معاشیات، پیداواری شعبے، کان کنی اور ٹیکسٹائل کی صنعت پر لگائی گئی ہیں۔
وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران پرنئی اقتصادی پابندیاں عائدکرنےکااعلان کرتےہوئےکہاکہ ہمارے پاس ایک خطرناک خطرے سے متعلق مخصوص معلومات موجود تھیں اوران میں امریکی سفارت خانوں پر حملے بھی شامل تھے۔
امریکی وزیرخزانہ اسٹیو منوچن نےکہاکہ پابندیاں ایران کی عالمی دہشتگردی کی سرگرمیوں کوروکنےکےلئے لگائی گئی ہیں۔نئی پابندیاں ایران کی تعمیراتی، مینوفیکچرنگ اورکان کنی کی صنعتوں کو متاثر کریں گی۔ان پابندیوں کا ہدف ایران کی داخلی سلامتی کا ڈھانچہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں ایران کو دنیا میں دہشتگردی کا سب سے بڑا حمایتی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایرانی حکومت اپنے طرز عمل کو تبدیل نہیں کرتی ہم ان کی دھمکیوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
امریکی صدر نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت ایران چار امریکی سفارتخانوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے چند دن قبل بغداد میں امریکی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے مظاہرین کے پیچھے بھی ایران تھا۔