Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کھٹمنڈو:کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈونے ایران کے اعتراف پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین طیارے کے مار گرانے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے۔
کیایوکرین کا طیارہ نادانستہ طور پر گرایا گیا؟کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےایران کے اعتراف پر شک کا اظہار کردیا۔
کینیڈین وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے57 کینیڈین مسافروں کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب طیارہ گرانے پر ایران کی جانب سے اپنے جرم کے اقرار کے بعد یوکرین کے صدر نے سرکاری طور پر معافی مانگنے اورذمہ داروں کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔
ایران کے اعتراف کے بعد تہران میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے، جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحمایت کردی
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام بہادر اور حوصلہ مند ہیں،امریکامظاہرین کے ساتھ کھڑا ہے۔