اپ ڈیٹ 10 مارچ 2016 11:02am

کنگنا اور کا ان کا دل دہلا دینے والا ماضی

ممبئی:بولی وڈ کی مس پرفیکٹ کنگنا رناوت کی زندگی ان دنوں اتار چڑھاﺅ کا شکار ہے اور اس کی وجہ ہے ان کی بہن رنگولی کی زندگی میں رونما ہونے والابھیا نک حادثہ۔

بھارت میں عورتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا امتیازی سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،وہاں نہ ایک عام عورت محفوظ ہے اور نہ ہی با اختیار عورت۔بولی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی بھی سماج کے ایسے ہی ظلم کا شکار ہوئی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگنا کی بہن رنگولی کے ساتھ ایک ایسا حادثہ پیش آیا جسے سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔رنگولی پر کسی نامعلوم شخص نے گزشتہ سال تیزاب پھینک دیا تھا جس کے باعث ان کی زندگی ان پر بوجھ بن گئی ۔

رنگولی کنگنا کے ساتھ علاج کی غرض سے ممبئی آئیں اور انہیں ستاون تکلیف دہ آپریشن سے گزرنا پڑا ،اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس واقعے کے بعد جسمانی تکلیف سے زیادہ ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔

کنگنا نے ایک میگزین کی لانچنگ تقریب کے دوران اپنی بہن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رنگولی کی زندگی میری زندگی سے زیادہ دلچسپ ہے کیونکہ اسے بہت پیار کرنے والا جیون ساتھی ملا ہے جو اس کا بہت زیادہ خیا ل رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ رنگولی اب صحتیاب ہیں اور اس واقعے کو بھلانے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں ،اس کے علاوہ وہ کنگنا کے کام کو بھی سنبھالتی ہیں۔

Read Comments