ممبئی:کامیڈی کنگ کپل شرما ان دنوں اپنے آنے والے نئے شو کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کامیڈی نائٹ میں کپل کی مبینہ بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ سمونا چکرورتی کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کے کزن سمراٹ مکھرجی کے ساتھ شادی بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
سمونا نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور سمراٹ کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ،ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے گزشتہ رات دبئی سے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کیلئے پیغام بھیجا کہ وہ اور سمراٹ بہت اچھے دوست ہیں لیکن ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سمونا اور سمراٹ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ،سمراٹ ان سے عمر میں گیارہ سال بڑے ہیں اور دونوں بہت اچھے دوست ہیں۔