اپ ڈیٹ 14 جنوری 2020 11:01am

جمعیت علماء اسلام نے مفتی کفایت اللہ کی رکنیت معطل کردی

پشاور:پارٹی پالیسی کے مخالف بیانات دینے پرجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)نے مفتی کفایت اللہ کی رکنیت معطل کردی۔

بچہ زیادتی کیس میں نامزد ملزم قاری شمس الدین کے حق میں پریس کانفرنس کرنے پر پارٹی نے جے یو آئی کے رہنماءمفتی کفایت اللہ کی رکنیت معطل کر دی۔

پارٹی نے مولاناعطاء الحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔فیصلے کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک ان کی جماعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ مانسہرہ کے واقعہ پرجمعیت علماء اسلام کی طرف سے لاتعلقی کا اعلان کیا گیا تھا  جبکہ مفتی کفایت اللہ کی طرف سے بیانات کو ان کی ذاتی سوچ قرار دیاگیاتھا ۔

Read Comments