Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:آئی جی سندھ نے کراچی بد امنی عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ،غلام حیدر جمالی کہتے ہیں آرٹیکل چودہ کے تحت ان کی عزت کا خیال نہیں کیا گیا، جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں، رویہ متعصبانہ نہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سندھ پولیس فنڈز میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کا رویہ متعصبانہ ہے، آئین کے آرٹیکل چودہ کے تحت میری عزت کا خیال نہیں کیا گیا،میرے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے،آپ انکوایئری کرنے والی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔ جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں، ہمارا رویہ متعصبانہ نہیں، وہ کسی طور بھی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدہ نہیں ہوں گے، اگر انہیں فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ نظر ثانی کی درخواست دایئر کر دیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب محسوس ہوا میں انصاف نہیں کرسکتا توکیس سیا لگ ہوجاوٴں گا،فی الحال معاملے کی سماعت جاری رکھوں گا۔[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-KARACHI-1030_x264.mp4"][/video]
کراچی:آئی جی سندھ نے کراچی بد امنی عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ،غلام حیدر جمالی کہتے ہیں آرٹیکل چودہ کے تحت ان کی عزت کا خیال نہیں کیا گیا، جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں، رویہ متعصبانہ نہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سندھ پولیس فنڈز میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کا رویہ متعصبانہ ہے، آئین کے آرٹیکل چودہ کے تحت میری عزت کا خیال نہیں کیا گیا،میرے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے،آپ انکوایئری کرنے والی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔
جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ ہم میرٹ پر کیس چلارہے ہیں، ہمارا رویہ متعصبانہ نہیں، وہ کسی طور بھی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے علیحدہ نہیں ہوں گے، اگر انہیں فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ نظر ثانی کی درخواست دایئر کر دیں۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب محسوس ہوا میں انصاف نہیں کرسکتا توکیس سیا لگ ہوجاوٴں گا،فی الحال معاملے کی سماعت جاری رکھوں گا۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-KARACHI-1030_x264.mp4"][/video]