امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ  میں قیام امن کے منصوبے کا اعلان

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 09:01am

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے منصوبے کا اعلان کردیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے منصوبے کا اعلان کردیا گیا ،جس میں یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کو 'حقیقت پسندانہ دو ریاستی' حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلیوں یا فلسطینوں کو اپنے گھروں سے بے دخل نہیں کیا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ ان کا پیش کر دہ منصوبہ فلسطینیوں کے لیے آخری موقع ہو۔

اسرائیل نے ان تجاویز پر امریکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ فلسطین اس منصوبے کو متعصب قرار دے کر پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو ایک بھی ایسا فلسطینی نہیں ملے گا جو اس منصوبے کی حمایت کرے،ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی جدوجہد کو ختم کرنے کے لیے اس صدی کی سب سے بڑی سازش ہے۔

Read Comments