ایف آئی اےنےسرفرازمرچنٹ کو 15مارچ کوطلب کرلیا

شائع 10 مارچ 2016 10:16am

اسلام آباد:ایف آئی اے نے سرفرازمرچنٹ کو پندرہ مارچ کوطلب کرلیا۔ وفاقی تخقیقاتی ادارے کی انکوائری ٹیم منی لانڈرنگ اور" را" کی جانب سے ایم کیو ایم کوفنڈنگ کے الزامات کی چھان بین کرے گی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے " را " سے تعلقات اور ایم کیو ایم کی قیادت پرالزمات کے حوالے سے سرفرازمرچنٹ کوطلب کر لیا ۔ذرائع کے مطابق سرفرازمرچنٹ کوسیکشن ایک سوساٹھ کے تحت پندرہ مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ سرفرازمرچنٹ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکربیان دیں گے۔

ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیرقانونی خرید اور" را " کی جانب سے ایم کیو ایم کوفنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کرے گی۔ واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے سرفرازمرچنٹ کے ایم کیو ایم پرالزامات کی تحقیق کیلئے انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔

Read Comments