وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آج ملاقات کریں گے

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2020 10:59am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج ملاقات کریں گے۔

  وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج ہونے والی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو آج ملاقات کے لیے طلب کیا ہے،محمود خان  ترقیاتی منصوبوں کے حوالےسے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات آج ہے تاہم ملاقات کےایجنڈا کےبارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Read Comments