کاجول نے اپنے کیرئیر کے ساتھ یہ کیا کرلیا
کاجول بولی وڈ کی خوبرو اور پسندیدہ ترین اداکارہ ہیں ،ان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی با صلاحیت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ۔ کاجول کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ان کی موجودگی ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے،نوے کی دہائی میں کاجول اپنے کیر ئیر کی اس بلندی پر تھیں جس کا خواب ہر اداکارہ دیکھتی ہے۔ کاجول نے بولی وڈ کی بہت سی کامیاب فلموں میں کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے انتہا پسند کیا گیا۔ ان کی کامیاب ترین فلموں میں بازی گر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے،پیار تو ہونا ہی تھا وغیرہ شامل ہیں ،ان فلموں نے انہیں کمال شہرت بخشی ،لیکن انہوں نے زندگی میں فلموں کے انتخاب کے دوران بہت زیادہ نقصانات بھی اٹھائے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ان فلموں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں کاجول نے رد کیا اور وہ کامیاب ہوئیں۔ دل تو پاگل ہے بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم دل تو پاگل ہے کی پیشکش پہلے کاجول کو ہوئی تھی ،فلم میں شاہ رخ خان،مادھوری ڈکشٹ اورکرشمہ کپور نے اہم کردار ادا کئے تھے،یہ اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم تھی لیکن کاجول کے نصیب میں نہیں تھی۔ شکتی فلم شکتی بھارت کے گاﺅں کے دقیانوسی خیالات پرمبنی فلم تھی ،اس فلم میں عورت کو بیحد مضبوط دکھایا گیاتھا۔فلم میں کرشمہ کپور،سنجے کپور اور نانا پاٹیکر نے مرکزی کردار نبھائے تھے،جبکہ شاہ رخ خان کا کردار فلم میں ثانوی تھا۔عورتوں کے حوالے سے بنائی جانے والی یہ فلم کامیاب ترین فلم تھی جسے کاجول نے ٹھکرادیا۔ چلتے چلتے فلم چلتے چلتے محبت پر مبنی ایک کامیاب فلم تھی ،اس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا تھا،آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ رانی سے پہلے اس فلم کی پیشکش کاجول ہوئی تھی لیکن کاجول نے فلم کرنے سے منع کردیا ۔ کبھی الوداع نہ کہنا بھارتی فلم انڈسٹر ی کے مایا ناز اور با صلاحیت ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ جب تک وہ اپنی فلم میں کاجول کو نہ شامل کریں ان کی فلم کامیاب نہیں ہوتی یہ ہی وجہ ہے ان کی ہر فلم میں کاجول کی شمولیت لازمی ہوتی ہے۔ تھری ایڈئیٹس جی ہاں آپ جو سوچ رہے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہے بھارتی فلم انڈسٹری میں بزنس کرنے کے حوالے سے تمام ریکارڈ توڑ دینے والی فلم تھری ایڈئیٹس کی پیشکش پہلے کاجول کو ہوئی تھی لیکن کاجول فلم میں اپنے کردار سے مطمئن نہیں تھیں اس لئے انہوں نے فلم کی پیشکش ٹھکرادی اور یہ رول کرینہ کے حصے میں آیا،یقیناً اب انہیں سوچ کر افسوس ہوتا ہوگا۔ ویرزارا
بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم کبھی الوداع نہ کہنا کیلئے بھی کرن کا پہلا انتخاب کاجول ہی تھیں لیکن کاجول کے منع کرنے پر وہ اس بہترین کردار سے محروم رہ گئیں اور رانی اس کردار کیلئے منتخب کر لی گئیں۔