چین میں کورونا وائرس سے مزید 45افراد ہلاک،ہلاکتیں 305ہوگئیں

شائع 02 فروری 2020 06:50am

بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 45افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 305ہوگئی، 14ہزار300افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔

چین میں جان لیواوائرس کورونا کے وار جاری ہیں،وائرس چین میں تیزی سے پھیلنے لگا ،ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی جبکہ 14ہزارسےزائدافراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

چین میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں،سڑکیں سنسان ہیں، بازار بند ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہے،شہریوں کو ڈرون کے ذریعے ماسک پہننے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

حکام کی جانب سے وائرس سے بچاؤ کےلیے اقدامات کا سلسلہ مزید تیزکردیا گیاہے،متاثرہ افراد کے علاج و معالج کے لیےایمرجنسی اسپتال کی تعمیر کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

دوسری جانب ایپل کمپنی نے بھی اپنےاسٹورز عارضی طور پر بند کردیئے۔

Read Comments