Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس مارچ تک توسیع کردی،ایف آئی اے چالان پیش نہ کرسکی جبکہ عدالت نے معظم علی کی درخواست ضمانت پروفاق اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے ایک مرتبہ پھر چالان پیش کرنے میں ناکام رہی جس پرفاضل جج کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ چالان نہ پیش کرنے کے باعث ملزمان کے جیل ٹرائل پرعملدرآمد ممکن نہیں ہوگا ، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔ سماعت کے دوران ملزم معظم علی کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت دائرکی گئی جس پرعدالت نے وفاق اورایف آئی اے کے تفتیشی افسرشہزاد ظفرکو اٹھارہ مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس مارچ تک توسیع کردی،ایف آئی اے چالان پیش نہ کرسکی جبکہ عدالت نے معظم علی کی درخواست ضمانت پروفاق اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔ ایف آئی اے ایک مرتبہ پھر چالان پیش کرنے میں ناکام رہی جس پرفاضل جج کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ چالان نہ پیش کرنے کے باعث ملزمان کے جیل ٹرائل پرعملدرآمد ممکن نہیں ہوگا ، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔
سماعت کے دوران ملزم معظم علی کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت دائرکی گئی جس پرعدالت نے وفاق اورایف آئی اے کے تفتیشی افسرشہزاد ظفرکو اٹھارہ مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیا۔