چین میں کورونا وائرس سے مزید 73افراد ہلاک،ہلاکتیں 563 ہوگئیں

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020 08:15am

بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 73افراد ہلاک ہوگئے،مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 563ہوگئی جبکہ مزید28ہزار18افرادمتاثر ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہے،بچے بڑے سب ہی وائرس کا شکار ہیں،ووہان میں نومولود بچےکی پیدائش کے صرف 30گھنٹےبعد ہی وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

چین میں 28ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی زد میں ہیں،261افراد کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ووہان میں وائرس سے متاثرہ نرس صحتیاب ہونے کے بعددوبارہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پہنچ گئی ،صوبے ہوبئی کی گلیوں اور گھروں میں وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کیا جارہاہے۔

افریقن ملک گنی سمیت کئی ممالک  چین  کی امداد کے لیے میدان میں آ گئے، طبی سامان اور اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

Read Comments