سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیئے

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2016 03:13pm

اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعلیمی و سرکاری اداروں کے قیام کے لیے بارہ کروڑڈالرکے معاہدوں پر دستخط کردیئے۔

اسلام آباد میں سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ اوراکنامک افیئر ڈویژن کے درمیان ایک سو بائیس ملین ڈالرقرضوں کے چھ معاہدوں پردستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورسعودی عرب کے قائم مقام سفیربھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن طارق باجوہ اورسعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ کے نائب سربراہ نے معاہدوں پردستخط کیئے۔ معاہدوں کے مطابق اسلام آباد میں ہوم اکنامکس اورمینجمنٹ سائنسز کالج، بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر اورمظفرآباد میں دو سرنگوں کی تعمیرسمیت بلوچستان میں سرکاری عمارات کی تعمیرکے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

Read Comments