پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے دوروزہ ہڑتال کے بعد کھل گئے

شائع 10 مارچ 2016 01:53pm

پنجاب بھر کے نجی تعلیمی ادارے دوروزہ ہڑتال کے بعد آخر کار کھول دئیے گئے،پندرہ بڑے سکول کی برانچز میں تدریسی عمل پھر سے بحال ہوگیا ہے۔

پنجاب میں صوبے بھر کے بڑے نجی تعلیمی ادارے ایجوکیشن بل دوہزار سولہ کے خلاف احتجاجاََ بند کردئیے گئے تھے۔مگر دوروزہ ہڑتال اورحکومت کی جانب سے مثبت مذاکرات کی یقین دہانی کے بعد آج تمام سکول پھر کھول دئیے گئے ہیں،پندرہ بڑے اسکولوں کی برانچزمیں تدریسی عمل بحال کردیا گیا ہے،اسکول کھلنے پرطلبہ بھی بے حد خوش ہیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت سے بامقصد مذاکرات ہی مسائل حل کرسکتے ہیں۔تاہم وہ پرامید ہیں انکے مطالبات پر جلد عملدرامد ہوگا۔

Read Comments