لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر

شائع 10 مارچ 2016 02:17pm

لاہور:لاہور میں ینگ ڈاکٹرزایک بار پھر مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے،تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اضافہ نہ کرنے کے خلاف جناح ہسپتال سے ریلی نکالی ، دھرنا دیا اور کینال روڈ بلاک کردی۔ڈاکٹرز کہتے ہیں چھ ماہ سے محکمہ صحت وعدہ خلافی کررہا ہے اب بغیر تنخواہ کام نہیں کیا جائیگا۔

جناح ہسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں عدم اضافے اور ادائیگی کے خلاف ایڈمن بلاک سے ریلی نکالی اورہسپتال سے ملحقہ کینال روڈ پر دھرنا دے کرسڑک بلاک کردی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کے بغیر اتنا عرصہ کام کیا اب مزید نہیں کیا جاسکتا،حکومت وعدہ وفا کرے۔

کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی ڈیڑھ گھنٹے تک متاثر رہی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Read Comments