شائع 10 مارچ 2016 02:20pm

سلمان خان کیخلاف غیر قانونی اسلحے کی سماعت ملتوی

ممبئی:ممبئی میں سلمان خان کے خلاف غیرقانوی اسلحہ کیس کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی گئی۔دبنگ خان کہتے ہیں۔وہ اٹھارہ سال پرانے غیر قانونی ہتھیاروں کے کیس میں ملوث نہیں۔

ممبئی کی مقامی عدالت میں انیسو اٹھانوے کالے ہرن کے شکار کے شکار سے متعلق غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سلمان خان کے وکیل ہستیمال سرسوات کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے کوئی جرم نہیں کیا ہے اور سلمان خان کے خلاف دائر مقدمہ بے بنیاد ہے۔

سلمان خان پر انیس سو اٹھانوے میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیر قانونی اسلحہ کا کیس دائر کیا گیا تھا جبکہ دو ہزار چھ میں سلمان خان کو اس کیس میں نامزد کیا گیا۔

Read Comments