شائع 10 مارچ 2016 04:36pm

ہالی ووڈ فلم 'آئی آن دا اسکائی' کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاس اینجلس:ہالی ووڈ فلم 'آئی آن دا اسکائی' کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم گیارہ مارچ کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جنوبی افریقی فلمساز اور ہداتکار گوون ہوڈ کی فلم "آئی ان دا اسکائی" بین الااقوامی سیاست اور تنازعات، ڈرون پائلٹس کی زندگی، ڈرون طیاروں سے لڑی جانے والی جنگ اور اسکے اثرات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے۔

فلم میں ایک خطرناک عسکری گروپ کو ختم کرنے کے لیے امریکی اور برطانوی سیاستدانوں کی بحث کی بھی منظر کشی کی گئی ہے۔ایکشن فلموں کے شائقن کیلئے فلم "آئی ان دا اسکائی" گیارہ مارچ کو امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Read Comments