مصطفی کمال کو دعوت دیتا ہوں کہ شواہد ہیں توپیش کریں،چوہدری نثار

شائع 10 مارچ 2016 04:36pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان پر ایف آئی اے کی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ ہر کسی کے کہنے پر تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنا سکتے، مصطفی کمال کے پاس شواہد ہیں توپیش کریں، شواہد ملے تو جوڈیشل کمیشن ضرور بنائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان پر ایف آئی اے کی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔کمیٹی صرف سرفراز مرچنٹ کیس تک مخصوص نہیں منی لانڈرنگ ، را سے تعلقات سمیت تمام معملات پر تحقیقات کرے گی۔ مصطفی کمال کو دعوت دیتا ہوں کہ شواہد ہیں توپیش کریں۔

چوہدری نثار کہتے ہیں سرفراز مرچنٹ کو پاکستان آکر تفتیش میں شامل ہونا چاہیے، سرفراز مرچنٹ کو حکومت مکمل سیکورٹی دے گی۔ایف آئی اے کی کمیٹی کا سرفراز مرچنٹ سے بالواسط رابطہ ہوا ہے سرفراز مرچنٹ کہتے ہیں کہ قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے بتائیں گے کہ پاکستان آئیں گے یا نہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سرفراز مرچنٹ پاکستان نہ آئے تو برطانوی حکومت سے درخواست کریں گے، میری ذمہ داری ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ بھی انصاف ہو۔

Read Comments