Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بیجنگ :مہلک کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہےمزید 105افرادوائرس کا نشانہ بن گئے ،اموات1775ہوگئیں۔
چین میں کورونا وائرس مزید105جانیں لےگیا ،اموات 1770سے تجاوزکرگئیں،چین سمیت 28 ممالک میں وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 71ہزارتک پہنچ گئی۔
چینی سائنس دانوں نےخدشہ ظاہرکیا ہےوائرس کی ممکنہ ابتدا ووہان میں قائم لیبارٹری سے ہوئی،جہاں وائرس سے متاثرہ 605چمگاڈرسمیت کئی جانوروں کو رکھا گیا تھا۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اوراس سےنمٹنے کے لیے تمام تراقدامات بھی جاری ہیں ،صوبہ ہوبئی میں روایتی چینی دوائیں دی جارہی ہیں جبکہ چین سمیت دیگرممالک میں ماہرین ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔
ادھر یوکوہاما میں کروز شپ سے امریکی شہریوں کی وطن واپسی آج ہوگی،برطانیہ میں مزید 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔