Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نےکہاہےکہ کوروناوائرس کی وبا سے رواں سال عالمی معاشی ترقی متاثر ہوگی۔عالمی معیشت کے نقصان کا حتمی اندازہ 10روز بعدلگایاجاسکےگا۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیا نےدبئی میں ویمن فورم سےخطاب میں کہا کہ کورونا وائرس عالمی معیشت کوبھی متاثرکرےگا۔ انہوں نے کہا عالمی معاشی ترقی کی شرح میں اعشاریہ ایک سےاعشاریہ دو فیصدتک کمی کاخدشہ ہے۔تاہم نقصانات کا درست اندازہ دس روز بعد لگایا جاسکے گا۔اس سے قبل جنوری میں آئی ایم ایف نے عالمی معیشتکی ترقی کا تخمینہ اعشاریہ ایک فیصد کم کر کے تین اعشاریہ تین فیصد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سیاحت اور نقل و حمل جیسے شعبوں پر اثر پڑا ہے۔چین نے کورونا سے معیشت کو بچانے کے لئے مارکیٹس کو 115 ارب ڈالر فراہم کئے ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نےکہاہےکہ کوروناوائرس کی وبا سے رواں سال عالمی معاشی ترقی متاثر ہوگی۔عالمی معیشت کے نقصان کا حتمی اندازہ 10روز بعدلگایاجاسکےگا۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیا نےدبئی میں ویمن فورم سےخطاب میں کہا کہ کورونا وائرس عالمی معیشت کوبھی متاثرکرےگا۔
انہوں نے کہا عالمی معاشی ترقی کی شرح میں اعشاریہ ایک سےاعشاریہ دو فیصدتک کمی کاخدشہ ہے۔تاہم نقصانات کا درست اندازہ دس روز بعد لگایا جاسکے گا۔اس سے قبل جنوری میں آئی ایم ایف نے عالمی معیشت
کی ترقی کا تخمینہ اعشاریہ ایک فیصد کم کر کے تین اعشاریہ تین فیصد کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سیاحت اور نقل و حمل جیسے شعبوں پر اثر پڑا ہے۔چین نے کورونا سے معیشت کو بچانے کے لئے مارکیٹس کو 115 ارب ڈالر فراہم کئے ہیں۔