کراچی:ہم کسی کو مہاجر نہیں سمجھتے،مولا بخش چانڈیو

شائع 10 مارچ 2016 04:49pm

کراچی:مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیوکہتے ہیں کہ ہم کسی کو مہاجر نہیں سمجھتے۔ گورنر سندھ نے اب جو راستہ اپنایا وہ سندھ کے مستقل باشندوں کی ترقی کا ہے۔

کراچی میں پریس کلب میں مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کے سفرنامے" گلیاں یاد نگر"کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے خیالات کو تحریر کی شکل دینا بڑامشکل کام ہے۔

مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ ہم کسی کومہاجرنہیں سمجھتے۔ گورنرسندھ تو شروع سے ہی ہمیں اچھے لگتے تھے۔ انہوں نے اب جو راستہ اپنایا وہ سندھ کے مستقل باشندوں کی ترقی کا ہے جسے سراہتے ہیں ۔گلیاں یاد نگر میں مصنف نے ایران،عراق اورشام کے سفری تجربات اورمشاہدے قلمبند کئے ہیں۔

Read Comments