Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 فروری 2020 10:43am

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان شہید

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  مظالم کا سلسلہ جاری ہے،ترال میں  قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئےجبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کو 199روز ہوگئے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا سلسلہ جاری ہے،نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج نے طاقت کا استعمال کیا،گھرگھرتلاشی کے نام پر گولیاں برسادیں۔

ترال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3نوجوان شہید ہوگئے،قابض فوج نے ترال کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وادی میں کرفیو کو 199روز ہوگئے، کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں،زندگی کا پہیہ جام ہے لیکن عالمی برادری کی بے حسی برقرار ہے۔

Read Comments