Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بیجنگ :چین میں کورونا وائرس نے مزید 108جانیں لے لیں،ہلاکتیں 2100سے تجاوز کرگئیں،24 گھنٹوں میں 350 کیس رپورٹ ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،چین میں وائرس نے مزید زندگیاں نگل لیں،ہلاکتیں 2100سے تجاوزکرگئیں،چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی سامنے آگئی۔
حکام کا کہناہے کہ 2ہفتے کے مقابلے میں کیسز میں واضح کمی آئی ہے،24گھنٹوں کےدوران 350کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چین سمیت دنیا بھر میں 75ہزار600افرادوائرس کا شکار ہیں جبکہ 1200سے زائد مریضوں کوڈسچارج بھی کیا گیا۔
چین میں بسوں میں چہرے کی شناخت والے تھرمامیٹرنصب کردیئے،مسافروں کے درجہ حرارت کو جانچا جانے لگا۔
جاپان کی کروز شپ میں کورونا وائرس سے 2مسافر ہلاک ہوگئے،کروز شپ میں 624مسافر کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ ایران میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔