Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،سریان کے کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،درجنوں مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رات گئے موسلادھار بارش سے کلی نیومسلم آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی دیواریں بھی منہدم اور زمین دھنس گئیں ،تقریباً چار سو کے قریب مکانات کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ حکام پی ڈی ایم اے اور ریسیکیوں ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حکام پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سریاب کے علاقے نیومسلم آباد میں چار سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی متاثرہ افراد کو جلد از جلد مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، خضدار ، پنجگور اور مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف اسلام آباد،راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں اچانک موسم نے ایسی انگڑائی لی کہ شہر میں ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔رات گئے آسمان پر کالی گھٹاو¿ں نے ڈیرے ڈال لئے جس کے بعد تیز ہواو¿ں کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی جس نے شہر اقتدار کا موسم خوشگوار بنادیا ۔بارش وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے ، بارش سے جہاں موسم سہانا ہوا وہیں درخت ،پھول پتے بھی دھل گئے جس سے اسلام آباد کا نظارہ اوربھی حسین ہوگیا۔
کوئٹہ:کوئٹہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،سریان کے کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،درجنوں مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رات گئے موسلادھار بارش سے کلی نیومسلم آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی دیواریں بھی منہدم اور زمین دھنس گئیں ،تقریباً چار سو کے قریب مکانات کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
حکام پی ڈی ایم اے اور ریسیکیوں ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،حکام پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سریاب کے علاقے نیومسلم آباد میں چار سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی متاثرہ افراد کو جلد از جلد مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشین، خضدار ، پنجگور اور مکران ڈویژن سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد،راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں اچانک موسم نے ایسی انگڑائی لی کہ شہر میں ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔
رات گئے آسمان پر کالی گھٹاو¿ں نے ڈیرے ڈال لئے جس کے بعد تیز ہواو¿ں کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی جس نے شہر اقتدار کا موسم خوشگوار بنادیا ۔
بارش وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے ، بارش سے جہاں موسم سہانا ہوا وہیں درخت ،پھول پتے بھی دھل گئے جس سے اسلام آباد کا نظارہ اوربھی حسین ہوگیا۔