ایران میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا، متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی

شائع 22 فروری 2020 05:31pm

ایران میں کورونا وائرس پر پھیلانے لگا۔ دس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پڑوسی ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھائیس ہوگئی جبکہ پانچ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس صورتحال نے پاکستان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ بلوچستان حکومت کی بھی دوڑیں لگ گئی ہیں،،ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد سے این آئی ایچ کی ٹیمیں بھی تفتان پہنچ رہی ہیں جو طبی عملے کو تربیت بھی دینگی محکمہ صحت  پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان میں 100بیڈ پر مشتمل خیمہ اسپتال  بھی قائم کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آگاہ کیا کہ  خصوصی ٹیمیں حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔

Read Comments